مسجد الحرام میں نماز ادائیگی اور مسجد نبویﷺ میں زیارت کیلئے پرمٹ کی شرط بھی ختم کر دی









زیارت کیلئے پرمٹ کی شرط بھی ختم کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے مملکت میں بیشتر کرونا پابندیوں میں نرمی کر دیے جانے کے بعد مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ کا رخ کرنے والے عازمین اور شہریوں کیلئے بھی بڑا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی گیزٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں نماز ادائیگی جبکہ مسجد نبوی ﷺ کی زیارت کیلئے اجازت نامے کی شرط ختم کر دی ہے۔ تاہم عمرہ کی ادائیگی اور مسجد نبویﷺ میں روضہ میں نماز کے لیے توکلنا اور اعتمرنا کے ذریعے پیشگی اجازت نامے کی شرط برقرار ہے۔ جبکہ جو افراد مسجد الحرام میں نماز ادا کرنا چاہتے ہیں، یا مسجد نبویﷺ کی زیارت کے خواہش مند ہیں ان کیلئے صرف توکلنا ایپ پر ایمیون اسٹیٹس دکھانے کی شرط ہو گی۔

بتایا گیا کہ آئندہ سے مملکت میں داخل ہونے والوں کیلئے منفی پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ اور قرنطینہ کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے۔ سعودی حکومت نے سماجی فاصلے کی پابندی بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حرمین شریفین اور تمام مساجد میں نماز باجماعت کے لیے سماجی فاصلے کی پابندی ختم کردی گئی ہے تاہم نمازیوں اور عازمین پر عائد ماسک کے استعمال کی شرط بدستور برقرار رکھی گئی ہے۔

حرمین شریفین اور مساجد کے ساتھ ساتھ باقی تمام مقامات پر بھی سماجی فاصلے کی پابندی کو ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ تاہم یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ کھلے مقامات پر تو ماسک کے استعمال کی پابندی نہیں ہو گی، تاہم بند مقامات پر ماسک استعمال کرنا لازمی ہے۔ سعودی حکومت نے وزٹ ویزہ پر مملکت آنے والے غیر ملکیوں پر واضح کیا ہے کہ انہیں ایسی میڈیکل انشورنس جس میں کورونا کے علاج کی مکمل سہولت فراہم کی گئی ہو، اسے حاصل کرنا لازمی ہوگ